Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ مالی بےضابطگیاں،صدر اور سیکریٹری جنرل طلب

Share It:


پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ مالی بےضابطگیوں کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی اور سیکریٹری جنرل رانا مجاہد کو طلب کرلیا۔

ہاکی فیڈریشن کے حکام 25 اگست کو قومی پلیٸرز کو ڈیلی الاونسز کی عدم اداٸیگی پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

حکام پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر بھی بریفنگ دیں گے۔

 ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کو بھی کمیٹی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاسر پیرزادہ ہاکی فیڈریشن کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور مالی تنازعات کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول