Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو انتخابی عمل روکنے کا حکم، جواب طلب کرلیا گیا

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابی عمل کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے فیڈریشن سے 7 روز میں تحریری وضاحت کی ہدایت بھی کردی ہے۔

پی ایس بی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خط میں لکھا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کو انتخابات کے انعقاد کا اختیار نہیں ہے، پورٹل کے ذریعے کلبز کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی کا عمل غیر قانونی ہے اور ہاکی فیڈریشن کے دو رکنی الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

ہاکی فیڈریشن کو کہا گیا ہے کہ پی ایس بی نے 26 نومبر کو لکھے گئے خط میں قانونی پوزیشن واضح کردی تھی لہٰذا ہاکی فیڈریشن کا از خود انتخاب کرانا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے انتخابات، کلبز کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی پی ایس بی کا کام ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن سے 7 یوم کے اندر تحریری طورپر اپنے غیرقانونی عمل کی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ایچ ایف نے از خود اپنے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا، جس پر پی ایس بی نے پی ایچ ایف کو از خود الیکشن شیڈول جاری کرنے پر سات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پی بی ایس نے واضح کیا ہے کہ حکومتی اداروں سے اجازت لیے بغیر پی ایچ ایف کا الیکشن نہیں ہوگا، رپورٹس کے مطابق پی ایچ ایف نے دو رکنی الیکشن کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول