Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کیلئے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی

Share It:



کراچی:

پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے لیے کل رات ارجنٹائن  روانہ ہوگی۔ اس سے قبل پی ایچ ایف کی جانب سے  ہاکی ٹیم کے اعزاز میں الوداعی ڈنر دیا جائے گا۔

ذرائع کے کے مطابق بیس رکنی ٹیم کے ساتھ چھ آفیشلز ارجنٹائن روانہ ہوں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم میں  انجری سے صحت یاب ہونے والے ابوبکر محمود کی واپسی یقینی  ہے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیم کا اعلان  آج کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔  عماد بٹ کپتان یوں گے۔پاکستان پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کا دس دسمبر سے آغاز ہورہا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن اور ہالینڈ سے دو دو میچز کھیلے گی، پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا میچ دس دسمبر کو ہالینڈ سے ہوگا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا اسلام آباد میں جاری کیمپ ختم، کھلاڑی گھروں کو روانہ  ہوگئے۔ کھلاڑیوں کو کل لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول