Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت

Share It:


وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے 250 ملین روپے گرانٹ کی بھی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں کیا گیا جہاں معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ پرو ہاکی لیگ کے لیے مجموعی طور پر 350 ملین روپے درکار ہیں۔ 250 ملین روپے وفاقی حکومت فراہم کرے گی جبکہ بقیہ 100 ملین روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خود جمع کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہو رہی تھی۔اگر بروقت فیصلہ نہ کیا جاتا تو ٹیم ایک بڑے عالمی ایونٹ سے باہر ہوجاتی۔

سیکریٹری آئی پی سی محی الدین وانی نے اجلاس میں بتایا کہ پرو ہاکی لیگ میں شرکت پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلیے نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں دنیا کی 10 بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، اس میں شریک ہونا قومی ٹیم کے تجربے اور رینکنگ کے لیے سودمند ہوگا۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران نے پی ایچ ایف کی کارکردگی اور آئینی معاملات پر سوالات اٹھائے۔

رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ سیکریٹری جنرل کی تعیناتی غیر آئینی ہے، اس پرنظرثانی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میرٹ پر پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا بلکہ نیوزی لینڈ کے دستبردار ہونے کے بعد یہ موقع ملا۔

اس موقع پر کمیٹی ممبر مہرین رزاق بھٹو نے بھی پی ایچ ایف سے شفافیت لانے اور بہتر کارکردگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ حکومتی فنڈنگ کا درست استعمال ہو سکے۔

دوسری جانب سیکریٹری فیڈریشن رانا مجاہد نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پرو ہاکی لیگ دنیا کا سب سے بڑا ہاکی ایونٹ ہے، اس میں شرکت پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مقابلوں کا تجربہ حاصل ہوگا۔ قومی ٹیم کو بھی اپنی کھوئی ہوئی شناخت دوبارہ حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول