Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک بھارت جنگ میں ڈیجیٹل میڈیا نےاہم کردارادا کیا، ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ضروری ہے،وزیر اطلاعات

Share It:


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ۔ منفی پروپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ فیک نیوز و مس انفارمیشن جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذرائع ابلاغ بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے پاکستان اور چین کی دوستی کو تاریخی، مثالی اور لازوال قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) نے نہ صرف معاشی ترقی بلکہ معاشرتی اثرات بھی مرتب کیے ہیں اور یہ منصوبہ مختلف ممالک کو جوڑنے والا گیم چینجر منصوبہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس دور میں ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز کے فرق کو پہچاننا ایک چیلنج بن چکا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا موقف مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان ٹی وی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول