Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک بھارت فائنل میچز میں کس ٹیم کا پلڑہ بھاری؟

Share It:


پاکستان کا باہمی فائنلز میں بھارت کے خلاف پلڑہ بھاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج رات دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ملٹی نیشن ایونٹس کے باہمی فائنل مقابلوں میں گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری ہے، ٹیم اب تک کھیلے گئے ایسے پانچ میں سے تین فائنلز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

1985 میں میلبرن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں آٹھ  وکٹ سے مات ہوئی تھی۔

اگلے برس 1986 میں شارجہ میں پاکستان نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو ایک وکٹ سے زیر کیا تھا۔

اسی وینیو  پر 1994 میں آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں ہی پاکستان نے بھارت کو 39 رنز سے زیر کیا۔

2007 میں جوہانسبرگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پانچ رنز سے فتح حاصل کی۔

2017 میں اوول میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ریکارڈ 180 رنز سے شکست دی۔

رواں برس دبئی میں پاکستان اور بھارت کا چوتھی مرتبہ آمنا سامنا ہورہا ہے، اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میچ اور پھر اب اس ٹورنامنٹ کے دونوں باہمی مقابلوں میں بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔

مجموعی طور پر دونوں ممالک کے درمیان اب تک پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے بھارت نے 11 جبکہ پاکستان نے صرف تین میچز جیتے ہیں، ایک مقابلہ ٹائی ہوا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول