Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک بھارت میچز ہماری مجبوری ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ

Share It:


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے عالمی ایونٹس میں پاکستان سے نہ کھیلنے کا امکان رد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے ایک روز قبل ایک کالم میں آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز ’ارینج‘ کرنا چھوڑ دے۔

ہر بار ایک ہی گروپ میں روایتی حریفوں کو ساتھ رکھنے کی وجہ صرف مالی فائدہ حاصل کرنا ہے، مگر اب ان کی وجہ سے کرکٹ سیاست سے آلودہ ہورہی ہے۔

مائیک ایتھرٹن نے مطالبہ کیا کہ اگلے براڈکاسٹنگ دورانیے سے قبل آئی سی سی اپنے ایونٹس کے ڈراز کی شفافیت یقینی بنائے، اگر ایسے میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے سے سامنا نہیں ہوتا تو نہ ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی بھی بڑے اور سنجیدہ نوعیت کے ٹورنامنٹ میں صرف مالی مفاد کیلیے ڈراز نہیں بنائے جاتے۔

مائیک ایتھرٹن کے اس مطالبے کی وجہ حالیہ ایشیا کپ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی جانب سے پاکستانی قائد سلمان آغا سے ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنا اور پھر آخر میں ایشین کرکٹ کونسل کے پاکستانی صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب ایتھرٹن کی تجویز پر ایک بی سی سی آئی آفیشل سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کرنا بہت ہی آسان ہے، مگر کیا اسپانسرز اور براڈ کاسٹرز اس سے متفق ہوں گے؟

بی سی سی آئی آفیشل نے کہا کہ آج کے حالات میں بھارت نہیں کوئی بھی بڑی ٹیم اگر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئی تو پھر اسپانسرز کی توجہ حاصل کرنا بہت ہی مشکل ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایشیا کپ ٹرافی بدستور ایشین کرکٹ کونسل کے دبئی ہیڈکوارٹر میں موجود ہے۔

محسن نقوی واضح کرچکے کہ اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو پھر سوریا کمار یادیو خود اے سی سی ہیڈکوارٹر آ کر ان سے ٹرافی وصول کرلیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول