Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک بھارت میچ کے حوالے سے دبئی پولیس کے سخت قواعد جاری

Share It:


دبئی پولیس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے ایشیا کپ کے ہائی والٹیج مقابلے کے حوالے سے قواعد جاری کر دیے۔

دبئی پولیس نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 پر شروع ہونے والے میچ کے لیےاسٹیڈیم کے دروازے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔ جو افراد اسٹیڈیم میں داخل ہونا چاہتے ہیں، انہیں داخلے کی اجازت صرف تبھی ملے گی جب وہ ایک درست ٹکٹ دکھائیں گے۔

پولیس نے غیر مجاز پارکنگ سے خبردار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مخصوص جگہیں مختص ہوں گی۔ مزید یہ کہ ایک بار اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

دبئی کی ایونٹ سیکیورٹی کمیٹی نے کرکٹ میچ کے دوران شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ  قوانین کی پاسداری کریں تاکہ متحدہ عرب امارات کی تہذیب اور مہذب تشخص کو اجاگر کیا جا سکے۔

انتظامیہ نے بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے سختی سے نمٹا جا ئے گا۔

سخت جرمانے

دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف برائے آپریشنز اور دبئی ایونٹ سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف مہر المزروعی نے کہا کہ جو شخص اسٹیڈیم میں بغیر اجازت کے داخل ہوتا ہے یا ممنوعہ اشیاء جیسے آتشبازی لے کر آتا ہے، اسے ایک سے تین ماہ کی قید اور کم از کم 5000 درہم اور زیادہ سے زیادہ 30000 درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مزید یہ کہ جو شخص میچ کے دوران تشدد کرتا، تماشائیوں یا میدان پر چیزیں پھینکتا، یا توہین آمیز زبان استعمال کرتا پایا گیا،اسے بھی قید کی سزا اور 10000 درہم سے 30000 درہم تک جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ریموٹ کنڑول ڈیوائسز، جانور، غیر قانونی یا زہریلے مرکبات، پاور بینک، آتش بازی کا سامان، لیزر پوائنٹرز، شیشے کی اشیاء، سیلفی اسٹک، مونوپوڈز، چھتریاں، تیز دھار آلات، سگریٹ نوشی کا سامان، باہر کا کھانا یا مشروبات اور جھنڈے یا بینر لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول