Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک-سعودی افواج کا دفاعی معاہدے کے تحت تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال

Share It:



راولپنڈی:

پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی نے علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دفاعی معاہدے کے تحت باہمی تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ریاض میں رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی اور اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی تعاون کو بڑھانے اور اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی، دونوں اطراف نے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس بھی ریاض میں منعقد ہوا، جس کے دوران پاکستانی ٹرائی سروسز وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی جبکہ سعودی وفد کی سربراہی معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور خالد البیاری نے کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو طرفہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے جاری دفاعی تعاون کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کنگڈم وژن 2030 کے مطابق ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاکستان کے مسلسل جاری تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ سعودی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم، کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار کو سراہا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول