Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن

Share It:


پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر فلڈ ریلیف آپریشن سرانجام دیا۔

پاک فضائیہ نے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت موسمی حالات اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں، سی-130 طیارے کے ذریعے 7 ٹن خشک راشن، اشیائے خورونوش اور ضرودی ادویات نور خان ایئر بیس سے گلگت بلتستان پہنچائیں۔

یہ امدادی سامان دور دراز کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے تقسیم کیا جائے گا۔ پاک فضائیہ نے اس امر کو یقینی بنایا کہ زمینی راستے منقطع ہونے کے باعث پریشان حال خاندانوں تک ضروری سامان بروقت پہنچایا جائے۔

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سر انجام دیے گئے اس آپریشن کے دوران پاک فضائیہ کی امدادی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے 75 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ انتہائی سرعت اور مربوط انداز سے سرانجام دیا گیا یہ آپریشن ملک گیر ہنگامی امدادی مہم کا حصہ ہے جو افواج پاکستان کی جانب سے قدرتی آفات کے دوران قیمتی جانوں کے تحفظ کے بھرپور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آنے والے چند دنوں کے دوران پاک فضائیہ کے طیارے اور زمینی ٹیمیں مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل رہیں گی۔ اس دوران خوراک، ادویات، شیلٹرز اور طبی امداد متاثرین تک پہنچائی جائے گی۔

پاک فضائیہ کی بروقت اور پرعزم کارروائی، گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی ایک کرن ثابت ہوئی ہے۔ پاک فضائیہ کی یہ امدادی کارروائی آزمائش کی ہر گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول