Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک فوج سے اظہار یکجہتی، معرکہ حق پاکستان ایم ایم اے مقابلے 24 اگست کو ہوں گے

Share It:


پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے لاہور میں 24 اگست کو معرکہ حق پاکستان مسکڈ مارشل آرٹس مقابلے ہوں گے۔

ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں شیڈول مقابلوں میں پاکستانی فائٹرز ازبکستان، آذربائیجان، ایران، مصر اور مراکش کے فائٹرز کے خلاف مدمقابل ہوں گے۔

اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ میں ایمیچیور فائٹرز حصہ لیں گے، جن میں لڑکے اور لڑکیاں مختلف ویٹ کیٹیگریز کی چھ ٹیموں میں ایکشن میں نظر  آئیں گے۔

ایونٹ کے فاتح فائٹرز کو ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ، جارجیا میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔

فیڈریشن کے صدر عمر احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایونٹ کے انعقاد میں بھرپور مدد فراہم کی ہے جو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس وژن کا حصہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل معیار کے کھیلوں کو فروغ دیا جائے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول