Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پختونخوا کا سیلاب متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے  کی امداد پر اظہارِ عدم اطمینان

Share It:



پشاور:

خیبر پختونخوا نے سیلاب متاثرین کے  لیے این ڈی ایم اے کی امداد پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

ترجمان صوبائی حکومت (مشیر اطلاعات) بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے کی امداد پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے چند ٹینٹ اور نیک خواہشات کے سوا کچھ نہیں ملا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی۔ وزیر اعلیٰ کی نگرانی میں ریلیف آپریشن مکمل کیا گیا جبکہ اب متاثرین کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کو دگنا معاوضہ فراہم کیا گیا۔ شہدا کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے گئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول