Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پردے کا سخت مخالف ہوں، جاوید اختر کا نقاب کھینچنے کے معاملے پر ردعمل سامنے آگیا

Share It:


متنازع مذہبی خیالات رکھنے والے مشہور بھارتی نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر کا مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے معاملے پر ردعمل سامنے آگیا۔

تاہم ان کا واضح مؤقف ہے کہ اس نظریے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی خاتون کے ساتھ ہونے والے نامناسب رویے کو قبول کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے جو عمل سامنے آیا ہے، وہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

جاوید اختر کے مطابق یہ معاملہ صرف نظریات یا خیالات کے اختلاف تک محدود نہیں بلکہ ایک خاتون کے وقار، عزت اور احترام سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک عوامی عہدے پر فائز شخص سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر شہری، خصوصاً خواتین، کے ساتھ انتہائی ذمہ داری، احترام اور شائستگی کا مظاہرہ کرے۔

اس واقعے نے نہ صرف عوام کو مایوس کیا ہے بلکہ خواتین کے تحفظ اور عزت کے حوالے سے بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ نتیش کمار کو چاہیے کہ وہ متعلقہ خاتون ڈاکٹر سے غیر مشروط معافی مانگیں تاکہ اس طرح کے واقعات کے خلاف ایک واضح اور مثبت پیغام دیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے اپنی جگہ مگر کسی کی تضحیک یا دل آزاری کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جاوید اختر متنازع مذہبی خیالات رکھنے کے باعث اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول