Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پرو ہاکی لیگ؛ طاہر زمان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے پر رضامند

Share It:



طاہر زمان پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر طارق بگٹی نے ملاقات میں طاہر زمان کے گلے شکوے دور کیے، طاہر زمان نے دو کھلاڑیوں کے ڈسپلنری معاملات پر ایکشن نہ لینے پر بنگلا دیش جانے سے انکار کر دیا تھا۔

طاہر زمان اور صدر طارق بگٹی کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ، پی ایچ ایف حکام اور ٹیم ارکان کے ارجنٹائن ویزے کے لیے پراسس شروع ہوگیا ہے،  آج پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام کے ساتھ پرو ہاکی لیگ کے کیمپ پر بات چیت ہوگی، پرو ہاکی لیگ کے لیے کیمپ دو سے تین روز میں پلان کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم پرو ہاکی لیگ کا آغاز ارجنٹائن میں ہالینڈ اور ارجنٹائن کے ساتھ میچز سے کرے گی، یہ میچز 10 سے 15 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول