Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پسند کی شادی، ناکام ہوجاتی ہیں یا کامیاب؟ خالد انعم نے دل کھول کر رکھ دیا

Share It:


اداکار، گلوکار اور میزبان خالد انعم نے ایک حالیہ انٹرویو میں محبت اور شادی کے بارے میں گفتگو کی۔

حاضر دماغ اور بذلہ سنج خالد انعم نے کہا کہ محبت کبھی کامیاب نہیں ہوتی بلکہ کامیاب محبت وہی ہے جو ادھوری رہ جائے جس میں شادی نہ ہو۔

انھوں نے اپنی بات کے ثبوت میں دلیل دی کہ پریمی جوڑوں ہیر رانجھا، سسی پنوں، سوہنی مہیوال اور دیگر کی شادی نہیں ہوئی، تبھی آج تک یاد ہیں۔

خالد انعم نے مزد کہا کہ اگر ان سب کی بھی شادیاں ہو جاتیں تو کہانیاں کچھ یوں ہوتیں، ہیر کہہ رہی ہوتی: رانجھا، آج گندم کون پِسے گا؟ اور مہیوال بجٹ کا رونا رو رہا ہوتا۔

اداکار خالد انعم نے کہا کہ جو محبت شادی تک پہنچ جائے وہ ختم ہو جاتی ہے۔ پھر محبت نہیں، بس ذمہ داریاں رہ جاتی ہیں۔ پیار محبت کی باتیں ختم اور کیچن، بل اور بچوں کے قصے شروع ہو جاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ محبت ادھوری رہے تو شاعری بنتی ہے اور پوری ہو جائے تو مہنگائی کی کہانی بن جاتی ہے۔

خیال رہے کہ خالد انعم ایک اداکار، گلوکار اور موسیقار بھی ہیں۔  خاص طور پر ان کا مشہور نغمہ ”پیران“ جو نوّے کی دہائی میں بے حد مقبول ہوا تھا۔

وہ سماجی کارکن اور بچوں کے خصوصی کھیل کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی شادی تہمینہ خالد سے ہوئی جو فیشن جرنلسٹ ہیں۔

اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے عمار اور کمیل ہیں اور یہ خاندان ایک کامیاب اور خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول