Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا

Share It:


نوکٹیلوکا بلوم کے باعث پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان  نے کہا کہ نوکٹیلوکا بلوم نومبر سے فروری کے دوران ہر سال ظاہر ہوتا ہے، یہ قدرتی موسمی عمل ہے جس کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نوکٹیلوکا بلوم کو عام طور پر سی اسپارکل کہا جاتا ہے، یہ سرخ، نارنجی، سبز یا بے رنگ بھی دکھائی دے سکتا ہے، نوکٹیلوکا بلوم زہریلا نہیں ہوتا، مچھلیوں کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

معظم خان کا کہنا ہے کہ رات میں نوکٹیلوکا بلوم سمندر میں نیلی روشنی پیدا کرتا ہے، یہ ختم ہونے پر کچھ عرصے کے لیے بو آ سکتی ہے اور یہ بھی قدرتی عمل ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول