Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پشاور:سابق صوبائی وزیرتیمور جھگڑا کا وزیراعلی کے پی کو خط، انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کامطالبہ

Share It:


سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے وزیراعلی کے پی کو خط  لکھ کر عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تیمور جھگڑا نے خط کی کاپی اسپیکر اسمبلی کو بھی بھجوادی، اسپیکر سے تحقیقات کے لیے ایوان کی خصوصی کمیٹی بنانے کا مطالبہ  کیا، خط میں کہا گیا کہ اگر بروقت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جاتی تو ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی نہ ہوتی، صوبے بھر میں متعدد نشستیں ہیں جن کے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں، جن میں پشاور سے بڑی تعداد میں نشستوں میں غیر معمولی دھاندلی بھی شامل ہے۔

تیمور جھگڑا  نے کہا کہ پختونخواہ کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 237 کا استعمال کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی ایک خصوصی کمیٹی بنا کر تحقیقات کی جاسکتی ہے،  مام پریذائیڈنگ افسران نے دستخط شدہ فارم 45 کے نتائج فراہم کیے، جیسے ہی ابتدائی نتائج پی ٹی آئی کے حق میں آئے، ان اسکرینوں کو بند کر دیا گیا۔

تیمور جھگڑا  نے کہا کہ 5 ڈی آر او پشاور آفاق وزیر، سی سی پی او پشاور اشفاق انور، اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی واقعات کے اہم گواہ ہیں، سی سی پی او نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قیوم سٹیڈیم کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، اس وقت کے چیف سیکرٹری ندیم چوہدری اور آئی جی آف پولیس مسٹر اختر حیات گنڈا پور مبینہ طور پر  کنٹرول رومز میں موجود تھے۔

اس کے علاوہ عام انتخابات میں پشاور سے تحریک انصاف کے امیدواروں نے بھی وزیراعلی کو مشرکہ خط لکھا، محمود جان، علی عظیم، ارباب جہاندار،  ملک شہاب، تیمور جھگڑا، محمد عاصم، کامران بنگش،  ساجد نواز اور حامد الحق نے خط لکھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول