Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پلاسٹک سرجری کروانے والی برازیلین انفلوئنسر کی اچانک موت، وجہ سامنے آگئی

Share It:



برازیل سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس کاسمیٹک سرجری کے بعد پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے باعث محض 27 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ان کی اچانک موت نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجری کے بعد بیانکا ساؤ پاؤلو کے قریب اپنے گھر پر آرام اور صحت یابی کے مرحلے میں تھیں کہ اچانک انہیں سانس لینے میں شدید دشواری محسوس ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ ان کی موت کی وجہ پلمونری ایمبولزم تھی، جس میں پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے۔ بیانکا کی ایک قریبی دوست نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صحت یابی کے دوران انہیں دو مرتبہ دورے بھی پڑے تھے اور اسپتال پہنچنے تک ان کی حالت انتہائی نازک ہو چکی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سرجری کی نوعیت کے بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم یہ واضح کیا گیا کہ وہ آپریشن کے صرف 18 دن بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ بیانکا ڈیاس سوشل میڈیا پر تقریباً 60 ہزار فالوورز رکھتی تھیں اور لائف اسٹائل اور ماڈلنگ سے متعلق مواد شیئر کیا کرتی تھیں۔

بیانکا نے اپنی آخری پوسٹ گزشتہ سال دسمبر میں شیئر کی تھی، جس میں ساؤ پاؤلو میں گاڑی کے اندر لی گئی ایک سیلفی شامل تھی۔ واقعے کے بعد مقامی حکام نے موت کی وجوہات اور طبی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول