Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی

Share It:



اسلام آباد:

پنجاب سے متعلق تحفظات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد  کی ملاقات آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج وفاقی دارالحکومت میں  ہوگی۔ا س سلسلے میں  پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے، جس میں راجا پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن شامل ہیں۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔

ملاقات میں پیپلزپارٹی کی پنجاب سے متعلقہ شکایات و تحفظات  اور درپیش مسائل کے حل پر بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے  پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب سے متعلق طے شدہ نکات پر پیش رفت پر بات ہو گی۔

یاد رہے کہ صدر آصف زرداری اور  وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں پنجاب کے ایشوز پر بات چیت کا فیصلہ ہوا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول