Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پنجاب عالمی منڈی میں آلو ایکسپورٹ کرنے والا صوبہ بننے کے قریب

Share It:


پنجاب عالمی منڈی میں آلو  کی ایکسپورٹ کرنے والا صوبہ بننے کے قریب ہے جب کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں آلو کی پیداوار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے 12 ملین میٹرک ٹن کی تاریخی پیداورہوئی ہے، پنجاب حکومت اور قازقستان کے درمیان زرعی اشتراک کی عملی  کاوشیں جاری ہیں۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آلو کی ریکارڈ پیداوار ضائع ہونے سے بچانے کے لیے وزیراعظم پاکستان سے ایکسپورٹ کی اجازت طلب کرلی۔

پاکستان میں موجود  قازقستان کے اعلی سطح وفد اور   پنجاب حکومت کے مابین آلو  کی برامد  کے لئے آج اہم پیش رفت متوقع  ہے۔

پنجاب حکومت کے آلو ایکسپورٹ کے لئے موثر اقدامات یقینی بنانے کے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے ہیں، آلو کے نرخ  میں استحکام اور کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے نئی ایکسپورٹ مارکیٹ تک رسائی کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ آلو کی برآمدات کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جارہی ہے، قازقستان  پہلا قدم جلد مزید بین الاقوامی زرعی منڈیوں تک رسائی حاصل کریں گے،  پنجاب میں آلو کی ریکارڈ  پیداوار کو کوڑیوں نہیں بھاؤ بکنے دیا جائے گا۔

مریم نواز نےکہا کہ اپنے کسان کو مڈل مین یا مارکیٹ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑوں گی،  کسانوں کو بہتر معاوضہ دلانے کے لیے پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ مل کر نئی برآمدی منڈیوں کے حصول پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ آلو کی بمپر کراپ کسان کے لیے پریشانی نہیں بلکہ خوشحالی کا پیغام لائے گی-





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول