Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا

Share It:


پنجاب پولیس کی سینئر خاتون افسر، ایس پی عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) کی جانب سے "ایکسلینس ان پرفارمنس ایوارڈ 2025” سے نواز دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ کو یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ IAWP کی 62ویں سالانہ کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا، جہاں دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک کی 300 خواتین پولیس افسران نے مختلف ایوارڈز کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

IAWP کی صدر جولیا جیگر نے ایس پی عائشہ بٹ کو یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔

ایس پی عائشہ بٹ اس وقت سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) گوجرانوالہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہیں ٹریفک سیفٹی، کمیونٹی انگیجمنٹ اور پولیس و عوام کے درمیان موثر روابط قائم کرنے میں نمایاں کردار پر اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایوارڈ ہر سال دنیا کی کسی ایک نمایاں خاتون پولیس افسر کو دیا جاتا ہے جو اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی عائشہ بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو محکمہ پولیس، بالخصوص خواتین افسران کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول