Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پنکج ترپاٹھی کی بیٹی کی شوبز میں انٹری، والد کیساتھ پہلی پرفرمانس

Share It:



بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی نے 12 سال بعد تھیٹر میں واپسی کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا اور اسے زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج ترپاٹھی 12 سال بعد مختصر کردار کے ساتھ میوزیکل کامیڈی ڈرامہ ’لیلائج‘ کے ذریعے تھیٹر میں واپسی کر رہے ہیں۔

یہ ڈرامہ پنکج ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ مریدولا نے پروڈیوس کیا ہے، جس میں ان کی بیٹی آشی بھی شامل ہیں۔

آشی اس ڈرامے کے ذریعے اسٹیج پر اپنی پہلی پیشہ ورانہ اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں اور یوں وہ پہلی بار اپنے والد کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گی۔

’لیلائج‘ پنکج ترپاٹھی کو ان کے تھیٹر کے ابتدائی سفر کی طرف واپس لے جاتا ہے اور ان کے لیے ایک طرح سے گھر واپسی کی حیثیت رکھتا ہے۔

تھیٹر میں واپسی کے حوالے سے پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ تھیٹر وہ جگہ ہے جہاں بطور اداکار میرا اصل سفر شروع ہوا جب کہ 12 سال بعد واپس آنا ایک طرف پرانی یادوں کو تازہ کرتا ہے تو دوسری طرف زمین سے جوڑے رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنیما نے مجھے بے پناہ محبت اور پہچان دی ہے، مگر تھیٹر کی قربت کچھ اور ہی ہوتی ہے، یہ آپ کو عاجز بناتا ہے، آپ کو چیلنج کرتا ہے اور ایک فنکار کے طور پر آپ کو ایماندار رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’لیلائج‘ میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ یہ خاندان، دوستی اور کہانی سنانے کی مشترکہ محبت سے جنم لینے والا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی اہلیہ مریدولا کے ساتھ اسے پروڈیوس کرنا محبت بھرا تجربہ رہا ہے، اور اس عمل نے ہمیں یہ یاد دلایا کہ ہم نے خواب دیکھنا کیوں شروع کیا تھا۔

بیٹی کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنے کے حوالے سے پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ آشی کو اسٹیج پر قدم رکھتے دیکھنا میری زندگی کے سب سے جذباتی تجربات میں سے ایک ہے اور میں اس کے لیے اس سے بہتر آغاز کا تصور نہیں کر سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا ایک باپ کا اپنی بیٹی کی رہنمائی کرنا نہیں بلکہ دو اداکاروں کا ایک ساتھ سیکھنا اور اسی لمحے میں آگے بڑھنا ہے۔  

واضح رہے کہ ڈرامہ ’لیلائج‘ معروف تھیٹر آرٹسٹ فیض محمد خان نے تحریر اور ہدایت دی ہے، یہ ڈرامہ 8 فروری کو ممبئی کے رنگ شاردہ میں پیش کیا جائے گا۔ 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول