پولینڈ کے شہر راڈوم میں جمعرات کو ایک ایف-16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حکومت کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ ایئرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایئر فورس کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جس پر گہرا افسوس ہے۔ مسلح افواج کی جنرل کمان کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد ایئرشو منسوخ کر دیا گیا ہے۔



