Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’پہلاج اپنی 3 ماؤں کیساتھ‘، اقرار الحسن کی نئی تصاویر وائرل

Share It:



پاکستان کے معروف اینکر ومیزبان اقرار الحسن اپنی نجی زندگی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں، اب سوشل میڈیا پر ان کی نئی تصاویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

نجی ٹی کے پروگرام ’سرعام‘ اور ’شان رمضان‘ کی میزبانی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اینکر اقرار الحسن اپنی 3 شادیوں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

علاوہ ازیں، اقرار الحسن ان دنوں وہ اپنی مجوزہ سیاسی جماعت کے حوالے سے ملاقاتوں اور عوامی سیشنز کر رہے ہیں جس پر کچھ لوگ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں جب کہ کچھ لوگ ان کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔

چند روز قبل، ان کی تیسری اہلیہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ عینی آپی یعنی اقرار کی پہلی بیوی کو جب تک دیکھ نہ لیں ان کی صبح نہیں ہوتی، اس دوران اقرارالحسن بھی اپنی دونوں بیویوں کے ہمراہ موجود تھے اور اس بیان پر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ عروسہ اقرار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں، جس میں پورا خاندان ایک ساتھ موجود ہے، جن میں قرۃ العین اقرار، فرح یوسف، عروسہ خان، اقرار الحسن اور ان کے صاحبزادے پہلاج اقرار بھی شامل ہیں۔

 پوسٹ کے ساتھ عروسہ اقرار نے شاعری بھی لکھی اور اس کیپشن کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کیں ’یہ تصویر ہے خوابوں کے رنگ ۔۔۔ خوشیوں کی سپنوں کی اپنوں کی۔

حیران کن طور پر یہ تصاویر خود اقرار الحسن نے بنائی تھیں جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک مداح نے لکھا ہے کہ ان کی بہو کے لیے تو تین ساسیں ہوں گی۔

ایک اور نے تبصرہ کیا کہ شاید پاپا انہیں مصروف اور آپس میں جوڑے رکھنے کے دوران چوتھی کو ڈیٹ کر رہے ہوں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں نے سگے بہنوں میں بھی اتنی یکجہتی نہیں دیکھی جتنی اقرار الحسن کی اہلیاؤں میں ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایک مداح نے پیش گوئی کی ہے کہ اقرار الحسن کی سیاسی جماعت کے اعلان کے فوراً بعد ہی یہ اتحاد دکھائی دینے لگا۔

ایک اور تبصرہ تھا کہ اقرار الحسن نے اپنے بیٹے پہلاج کے لیے اتنی ساری مائیں اکٹھی کر دی ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول