Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پہلا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف

Share It:


ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دےد ی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا سکی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ونندو ہسارنگا 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سدیرا سماراوکراما 39، کامل مشارا 38، کپتان چرتھ اسالانکا 32، پتھم نسانکا 29، جنتھ لیانگے 28، کمڈو مینڈس 9، دُشمانتھا چمیرا 7 اور کوشل مینڈس 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مہیش ٹھیکشانا 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے اوورز میں 299 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 105 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 62، فخر زمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارانگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرننڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول