Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پیرا فورس کے نام پر تاجروں سے بھتہ لینے والے سول ڈیفنس کے 3 اہلکار گرفتار

Share It:



اسلام آباد پولیس نے پیرا فورس کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، حراست میں لیے گئے ملزمان سول ڈیفنس کے اہلکار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس چوکی اڈیالہ نے کارروائی کرتے ہوئے پیرا فورس کے نام پر بھتہ لینے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا، دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ ملزمان سول ڈیفنس کے اہلکار ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تاجر مدثر رحیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ مجھ سے پچیس ہزار وصول کئے اور جعلی رسید کاٹی گئی، 2 دیگر دکانداروں سے بھی 15 پندرہ ہزار وصول کئے گئے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے خود کو پیرا فورس کا اہلکار ظاہر کیا جبکہ وہ سول ڈیفنس سے تھے۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول