Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پیوٹن اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، جوہری پروگرام کے مستقبل پر بات چیت

Share It:


ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کی، ایسے وقت میں جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

یورپی طاقتوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران یورینیم کی افزودگی محدود کرنے اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون بحال کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا تو وہ "اسنیپ بیک میکنزم” کے تحت پرانی پابندیاں دوبارہ نافذ کرسکتے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، ایران آج منگل کو جنیوا میں یورپی یونین اور تین یورپی ممالک (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ یہ اجلاس نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوگا۔

یہ مذاکرات ایران اور اسرائیل کے درمیان جون کے وسط میں 12 روزہ جنگ اور امریکی حملوں کے بعد دوسرا موقع ہے کہ فریقین میز پر بیٹھیں۔ پچھلا اجلاس 25 جولائی کو استنبول میں ہوا تھا۔

کریملن کے مطابق، صدر پیوٹن نے ایرانی صدر کے ساتھ فون پر گفتگو میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی، تاہم تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ایرانی ایوان صدر کے مطابق، پزشکیان نے روس کو ایران کے "حق برائے افزودگی” کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کا خواہاں نہیں رہا اور نہ ہوگا۔

یاد رہے کہ روس اور ایران نے یوکرین میں جنگ کے بعد سیاسی، فوجی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے، جبکہ ایران اکثر بڑے مذاکرات سے پہلے روس اور چین کے ساتھ اپنے مؤقف کو ہم آہنگ کرتا ہے۔

روسی اخبار کومرسانت کے مطابق، ماسکو "اسنیپ بیک” پابندیوں کے سخت مخالف ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول