وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی گئی۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر اورپیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 14 مارچ سے ہوگا۔



