Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پیٹرول پمپ اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کےلیے حکومت کا بڑا اقدام

Share It:


حکومت نے پیٹرولیم سیکٹر میں بہتری اور شفافیت کے لیے جامع اصلاحات پر عمل  ہے جب کہ
پیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کرا دیا گیا۔

 

حکومت پاکستان کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ  قانونی پیٹرول پمپس کی معلومات کے لیے راہگزر موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے، صارفین اب موبائل ایپ کے ذریعے مستند اور منظور شدہ فیول پمپس کی شناخت کر سکیں گے، آئل ٹینکرز کی نگرانی کے لیے اوگرا اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار ہے۔

فیول ٹینکرز، ٹرمینلز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کو ایک مربوط نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے، پیٹرول پمپس پر خودکار ٹینک گیجز اور ڈیجیٹل نوزل نصب کیے جائیں گے،  2025 میں 18 سال بعد آف شور تیل و گیس بلاکس کی بولی، 23 بلاکس کے لیے بولیاں موصول ہوئیں۔

ڈی جی پی سی تیل و گیس بلاکس کی شفاف بولی کے لیے نیا آن لائن پورٹل متعارف کروائے گا، آن لائن پورٹل سے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن بلاکس کی بولی کا عمل  ڈیجیٹل ہو جائیگا، دھماکہ خیز مواد کی نگرانی کے لیے ایکسپلوسیوز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ہے۔

ایکسپلوسیوز سپلائی چین کی ریئل ٹائم نگرانی، دو مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے،غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اور ترسیل پر بھاری جرمانے اور ضبطی کی شقیں شامل ہیں، گیس سیکٹر میں طلب و رسد، قیمتوں اور سرکلر ڈیٹ کی شفاف رپورٹنگ کے نظام کا بھی نفاذ کیا گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول