Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پیپلز پارٹی کے تحفظات؛ وزیراعظم کی صدر زرداری سے اہم ملاقات آج ہوگی

Share It:



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی و سلامتی کی صورتحال اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

صدر اور وزیر اعظم نے قومی اہمیت کے امور پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال چوہدری، وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ، سیاسی و عوامی امور کے رانا ثناء اللہ خان، وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول سینیٹر سید محسن نقوی، وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سےسینیٹر سلیم مانڈوی والا،سینیٹر شیری رحمان اور سید نیئر حسین بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صدر اور وزیراعظم نے قومی اہمیت کے امور بشمول موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال اورحالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کاجائزہ لیا۔

وزیراعظم نے صدرکو مصراورملائیشیا کے اپنے حالیہ دوروں بشمول بین الاقوامی رہنماؤں کے ساتھ ان کی مصروفیات اور غزہ میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی ون آن ون بات چیت کی، جس کے دوران انہوں نے اہم قومی ترجیحات اور حکومتی پالیسیوں کی مجموعی سمت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قومی اہمیت کے امور پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول