Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی آئی اے کی نجکاری ہوئی تو خودکشی کریں گے اور فضائی آپریشن معطل کریں گے، ملازمین کا اعلان

Share It:



قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیخلاف پیپلز یونٹی کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم کسی صورت نجکاری ہونے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پیپلز یونٹی کے زیر اہتمام پی آئی اے ٹاؤن آفس لاہور کے باھر ملازمین کا احتجاجی بینرز اٹھا کر سڑک پر نکل آئے اور نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اور مطالبہ کیا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجکاری کرنے جارہے ہیں نجکاری فوری روکی جائے۔

صدر پیپلز یونٹی رانا کاشف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی آئی اے ڈیرھ برس سے اربوں روپے منافع کما رہی ہے یورپ اور دیگر ممالک کے روٹس بحال ہو چکے ہیں نجکاری کرنی ہے تو ملازمین کے حوالے کریں۔

انہوں نے کہا کہ جو کمپنی جتنی بولی دے گی ہم اس سے زیادہ دینے کو تیار ہیں، جہاز دیں اور جو جہاز خراب ہیں ان کو ٹھیک کرانے کی اجازت دی جائے کیونکہ ہمیں مرمت کرانے کی اجازت نہیں دی گئی اونے پونے داموں مافیا کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

رانا کاشف نے کہا کہ اگر نجکاری ہوئی تو ہم خودکشی کر لیں گے اور اس پرائیوٹائزیشن کو ہر صورت روکیں گے۔

رانا کاشف نے کہا کہ نہ پارلمینٹ سے نہ کونسل آف کامن انٹرسٹ سے منظور ی کی گئی پی آئی اے ایک ریاستی ادارہ ہے آئین اور قانون اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتا اگر پارلیمنٹ نے منظور ی دی ہے تو دیکھائیں بارہ سو ارب سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہے اور قیمت سو ارب روپے لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے جتنے بھی قرضے لیے سب ادا کیے، پی آئی اے کے صرف فضائی روٹس ہی اربوں ڈالر کے ہیں اگر حکومت نے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو فضائی آپریشن معطل کر دیں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول