Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی آئی سی سال 2025 میں پاکستان میں امراض قلب کے بڑے اسپتالوں میں سرفہرست

Share It:


پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سال 2025 میں پاکستان میں امراض قلب کے بڑے اسپتالوں کی لسٹ میں سرفہرست رہا ہے۔ 

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے صرف ایک سال کے دوران دو ہزار 538 دل کے آپریشن کرکے پاکستان میں امراض قلب کے بڑے اسپتالوں میں سر فہرست رہا۔ دوہزار سے زائد کئے گئے دل کے اپریشنز میں 316 بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز  بھی شامل ہیں۔

پی آئی سی ترجمان رفعت انجم کے مطابق  پی آئی سی کی او پی ڈی میں ایک لاکھ 27 ہزار748  دل کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 22  ہزار 563  بچے بھی شامل ہے۔ سال 2025 کے دوران 19 ہزار 583 مریضوں کی انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی گئیں جبکہ ایک ہزار 222 بچوں کے دل کے سوراخ ڈیوائس کے ذریعے بند کیے گئے۔

اسپتال ایمرجنسی میں 23 ہزار 101 دل کے مریضوں کو لایا گیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی سی میں صحت کارڈ کے تحت مفت 28 ہزار 115 مریضوں کو انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی ،دل کے آپریشنز اور دیگر علاج معالجہ  فراہم کیا گیا۔

پی آئی سی نے صوبے میں ایڈوانس علاج بھی متعارف کروائے جس میں بغیر سینہ چاک کئے 37 ٹاوی اور 3 مائٹرل کلپ سرجریز کی گئیں۔ پی آئی سی میں دیگر صوبوں اور پڑوسی ملک افغانستان کے مریضوں کو بھی بہترین سہولیات دی گئیں۔ تقریبا 1200 افغان مریضوں کا او پی ڈی میں علاج معالجہ جبکہ  200 سے زائد  کی انجیو گرافی ، انجیو پلاسٹی اور دل کی سرجریز کی گئیں۔

سال 2025 میں ایک بار پھر پی آئی سی نے صوبے کا نام روشن کیا اور  ایک دن میں 14 ٹاوی سرجریز کر کے پی آئی سی نے عالمی ریکارڈ بنا کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول