Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کا پہلا خریدار کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

Share It:


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے لیے سب سے پہلے بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انویریکس سولر انرجی کو باضابطہ طور پر پاکستان سپر لیگ ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار دیے گئے دس بولی دہندگان میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔

یہ اعزاز انویریکس کے وژن، اعتماد اور اسٹریٹجک سوچ کا واضح ثبوت ہے۔ اہل فہرست میں سب سے پہلے شامل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ کمپنی مستقبل کے منصوبوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

جدت، عزم اور مضبوط قیادت کے ساتھ انویریکس سولر انرجی کھیل اور توانائی کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انویریکس سولر انرجی کے سی ای او محمد ذاکر علی کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ اور شائقین کے اوپر یقین رکھتے ہیں، ہمارا وژن بہت سادہ ہے، پاکستان کو انرجائز کرنا ہے، فیلڈ پہ بھی اور فیلڈ کے باہر بھی۔

انہوں نے کہ اس وطن کی ترقی کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں جسے ہم فخر سے پاکستان کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کی تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول