Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی سی بی ویمنزانڈر19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اسٹرائیکرز نے جیت لیا

Share It:


اسٹرائیکرز نےکانکرز کو 4 وکٹوں سے مات دے کر پی سی بی ویمنزانڈر19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے15لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ کا مقصد  دسمبر میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے پاکستان انڈر19 ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں  کا انتخاب تھا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کھلاڑی اگلے ماہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پہلے بیٹنگ  کی دعوت پرکانکررز کی ٹیم 4 وکٹوں پر91  رنز ہی بنا سکی، کپتان سمیعہ افسر 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں،نرجس بی بی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اسٹرائیکرز نے آسان ہدف6 وکٹیں گنوا کر 16.5 میں حاصل کرلیا۔چار کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں، پلیئر آف دی فائنل  کپتان ذوفشاں ایاز  نے30 اور اقصٰی حبیب نے 24رنز بنائے،اسٹرائکرز کی کپتان نے وننگ ٹرافی کے ساتھ ساڑھے سات لاکھ روپے کا انعام بھی حاصل کیا۔

رنر اپ ٹیم کی کپتان  سمعیہ افسر نے پانچ لاکھ روپے کا انعام وصول کیا۔سمیعہ افسر  نے 8میچز میں 122.07 کے اسٹرائیک ریٹ سے 271 رنز بناکر ایونٹ کی بہترین بیٹر  کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

 فاتح ٹیم کی نرجس بی بی 7 میچزمیں 11 وکٹیں حاصل کر کے ایونٹ کی بہترین بولر رہیں۔فاتح ٹیم  کی اقصیٰ حبیب پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائیں۔کومل خان نے ٹورنامنٹ کی بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

تقریب تقسیم انعامات میں سندھ حکومت کے سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہسیر اور پی سی بی ویمن ونگ کی چیئر پرسن رافعہ حیدر نے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر پی سی بی ویمن سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اسد شفیق اور سلیکٹر سیدہ بتول فاطمہ و دیگر بھی موجود تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول