Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کیلئے اے این پی سے رابطہ

Share It:



پشاور:

پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے امیدوار محمد سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کے لیے اے این پی سے رابطہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں اے این پی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، نائب صدر صلاح الدین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم، جا‎ئنٹ سیکرٹری حامد طوفان اور سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان شریک تھے۔

ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے نئے وزيراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اے این پی سے حمایت کی درخواست کی جس پر عوامی نیشنل پارٹی  کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے مرکزی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگا۔

اس موقع پر میاں افتخار حسین نے واضح کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی پارلیمان اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

میاں افتخار حسین نے واضح کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول