Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ٹی اے نے موبائل سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

Share It:



اسلام آباد:

پی ٹی اے نے موبائل سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کو سم کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تما م سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال ضوابط کے منافی تصور کیا جاتا ہے جب کہ سم کے کسی بھی غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری متعلقہ رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوتی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے ٹیلی کام صارفین کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کا ہی استعمال کریں۔ ساتھ ہی یہ بھی لازم قرار دیا جاتا ہے کہ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کمیونیکیشن کنکشنز کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں۔ ایسے صارفین اپنی سم یا ڈیوائس کے ذریعے کی جانے والی تمام کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال کے انفرادی طور پر خود ذمہ دار ہوں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیاہے کہ صارفین پر لازم ہے کہ وہ تمام متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول