Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چارمنگ گرل ’ریکھا‘ 71 سال کی ہوگئیں؛ مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

Share It:


دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا 71 سال کی ہوگئیں لیکن اب بھی وہ مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے کردار زندہ و جاوید ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ ریکھا کے لیے جنم دن کی مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔ ساتھی فنکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی دیرینہ سہیلی اور حسن کی ملکہ ریکھا کے جنم دن پر ایسا جذباتی پیغام لکھا کہ مداحوں کے دل پگھل گئے۔

ان دونوں کی دوستی کی مثال ویسے ہی دی جاتی ہے، مگر اس بار ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پر ریکھا کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے کھل کر "ریکھا سے عشق” کا اظہار کر دیا!

ہیما مالنی نے ریکھا کو “خوبصورت، لازوال اور سدا بہار حسینہ” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی دوستی صرف فلموں تک محدود نہیں، بلکہ دونوں کی ماؤں نے بھی ان کے فلمی سفر میں بڑا کردار ادا کیا۔

اداکارہ ہیما مالنی نے ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا کہ دونوں آج بھی آپس میں تمِل زبان میں بھی گپ شپ کرتی ہیں! خدا ریکھا کو ہمیشہ خوش رکھے، اس کی زندگی مسکراہٹوں اور سکون سے بھری رہے۔

صرف ہیما ہی نہیں، بلکہ شترو گھن سنہا نے بھی ریکھا کی تعریف میں ٹویٹ کرکے کہا کہ
"آئیے منائیں اس اسٹائلش، پراسرار، اور جادوئی دیوی ریکھا کا جشن!”

Let’s celebrate the stylish ageless, mysterious, mystic ‘Diva’, enigmatic, dear friend #Rekha & wish her many happy returns of the day. May you always be abundantly blessed with happiness, joy, & great well-being. #HappyBirthday💐 pic.twitter.com/rHJj85AGZL

— Shatrughan Sinha (@ShatruganSinha) October 10, 2025

درجنوں بلاک بسٹر فلمیں دینے والی ریکھا آج بھی اپنی خوبصورتی، پراسرار مزاج اور شاہانہ اسٹائل سے نئی اداکاراؤں کو مات دیتی ہیں۔

مداحوں کا بھی کہنا ہے کہ "ریکھا عمر نہیں، ایک فیلنگ کا نام ہے!”

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول