Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چلتی پرواز میں بھارتی شہری کا دو نوجوانوں پر حملہ، فرد جرم عائد کردی گئی

Share It:


واشنگٹن: امریکی محکمۂ انصاف نے بتایا ہے کہ شکاگو سے جرمنی جانے والی ایک پرواز میں دو نوجوانوں پر حملے کے الزام میں ایک بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق 28 سالہ پرنیت کمار نامی بھارتی شہری نے دورانِ پرواز ایک دھاتی کانٹے (metal fork) سے دو 17 سالہ لڑکوں پر حملہ کیا۔ واقعہ 25 اکتوبر کو پیش آیا اور پرواز کے بوسٹن پہنچنے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پرنیت کمار نے پہلے ایک نوجوان کے کندھے پر حملہ کیا اور بعد ازاں دوسرے کے سر کے پچھلے حصے پر وار کیا۔ جب عملے نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو اس نے انگلیوں سے پستول کی شکل بنائی، منہ میں رکھی اور فرضی ٹریگر دبایا۔

محکمۂ انصاف کے مطابق، حملہ آور نے بعد ازاں ایک خاتون مسافر کو تھپڑ مارا اور پرواز کے عملے کے ایک رکن پر بھی حملے کی کوشش کی۔

واقعے کے باعث پرواز کو بوسٹن لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

امریکی حکام کے مطابق، پرنیت کمار امریکا میں اسٹوڈنٹ ویزے پر داخل ہوا تھا، تاہم اب اس کی ملک میں کوئی قانونی حیثیت باقی نہیں رہی۔

اگر جرم ثابت ہو گیا تو اسے 10 سال قید، 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانہ اور سزا کے بعد 3 سال نگرانی میں رہائش کی سزا ہو سکتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول