Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چلینجز کا مقابلہ کرنے میں گالیاں بکنا مفید قرار؛ نئی تحقیق میں انکشاف

Share It:



گالی گلوچ کرنا معاشرتی اعتبار سے ایک معیوب عمل سمجھا جاتا ہے لیکن تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گالیاں بکنا لوگوں کے لیے فوائد رکھتا ہے۔

جرنل امیریکن سائیکولوجسٹ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گالی گلوچ ایک ایسا ’کیلوری نیوٹرل‘ طریقہ ہو سکتا ہے جو لوگوں کی جسمانی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔یہ طریقہ لوگوں کو اپنی ذہنی رکاوٹوں کو عبور کرنے اور زیادہ محنت کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق کے مصنف ڈاکٹر رچرڈ اسٹیفنز کا کہنا تھا کہ کئی صورتحال میں لوگ شعوری یا لاشعوری طور پر پوری جان لگانے سے خود کو روک کر رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ آپ کو ایک آسان دستیاب طریقہ ہے جس سے آپ توجہ مرکوز رکھنے، پُر اعتماد رہنے اور دماغ کے کم بھٹکنے مدد لے سکتے ہیں۔

ٹیم کی جانب سے کی گئی گزشتہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جب لوگوں نے جسمانی چیلنجز کے دوران گالی گلوچ کی تھی ان کی بہتر کارکردگی سامنے آئی تھی۔ان چیلنجز میں دیر تک برف کے پانی میں ہاتھ رکھنا اور چیئر پُش اپ ورزش میں اپنے جسم کا وزن برداشت کرنا شامل تھے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول