Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی اپنے عہدے سے مستعفی

Share It:



چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دیا۔

صدر مملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔

نوٹس کے مطابق دستخط کنندہ کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اور 4 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ سنبھالا تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر اب دستخط کنندہ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا اور فرائض انجام دینا ممکن نہیں رہا۔

چیئرمین این آئی آر سی کا کہنا تھا کہ معاہدہ ختم کرنے کے لیے معاہدے کی شق XII کے تحت ایک ماہ کا نوٹس دیا جا رہا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول