Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین؛ 12 ویں عالمی گیمز 2025 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

Share It:



CHENGDU:

چین میں منعقد 12 ویں عالمی گیمز2025 میزبان کی بالادستی اور رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

چین کے شہر چینگ ڈو کے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں عالمی گیمز 2025 کی رنگا رنگ اختتامی  تقریب منعقد ہوئی اور اگلے عالمی گیمز2029 میں جرمنی کے شہر کارل شروہے میں ہوں گے۔

پہلی مرتبہ چین کی میزبانی میں منعقدہ عالمی گیمز میں 110سے زائد ممالک اور مختلف خطوں کے 4 ہزارکے لگ بھگ کھلاڑیوں نے 34 کھیلوں کے 256 ایونٹس میں حصہ لیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ 83 ممالک اور خطوں کے کھلاڑی پوڈیم تک پہنچے۔

عالمی گیمز کے ایونٹس 27 مختلف مقامات پر منعقد ہوئے اور اس میں سب سے بڑا دستہ چین کا تھا، 489 رکنی میزبان دستہ کے 321 کھلاڑیوں نے 28 کھیلوں کے ایونٹس میں اپنی سبقت دکھائی۔

چین نے مجموعی طورپر 64 میڈلز کے ساتھ عالمی گیمز جیت لیا، ان میں 36 گولڈ، 17 سلور اور 11 برانزمیڈلز شامل ہیں،45 میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پانے والے جرمنی نے 17 گولڈ14 سلور اور اتنے ہی برانزمیڈلز حاصل کیے، یوکرین 44 میڈلز کے ساتھ  تیسری پوزیشن پانے میں کامیاب رہا، جس نے 16 گولڈ، 14 سلور اور اتنے ہی برانز میڈلز جیتے، اٹلی چوتھے، فرانس 5 ویں اور امریکا چھٹے نمبر پر رہا۔

اسی طرح آرمینیا، اروبا، نمیبیا، برمودا اور مونٹی نیگرو نے پہلی مرتبہ میڈلز جیتنے، ڈریگن بوٹ ریسنگ، پیرا جوجِتسو اور اسپیڈ کلائمبنگ کے فور لین اور ریلے فارمیٹس نے گیمز میں ڈیبیو کیا اور گیمز میں پہلی بار پیرا ایتھلیٹس کو بھی شامل کیا گیا۔

پاکستان نے اسکواش اور اسنوکر میں شرکت کی، تاہم عالمی اسنوکر چیمپئین محمد آصف، عالمی انڈر23 اسکواش چیمپئین نور زمان اور سابق قومی چیمپئین ناصر اقبال خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

عالمی گیمز کی خوبصورت رنگا رنگ اختتامی تقریب میں فنکاروں اور گلوکاروں نے شان دار پرفارمنس پیش کی اور انٹرنیشنل  ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن نے چین کی پرتپاک مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا اور آخر میں دلکش آتش بازی نے شرکا کے دل موہ لیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول