Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین جنگ کیلئے روس کو انٹیلیجنس فراہم کر رہا ہے، یوکرین کا الزام

Share It:



KIEV:

یوکرین کے خفیہ ادارے کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ چین روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فارن انٹیلیجینس ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار اولیح الیگزینڈر نے کہا کہ چین روس کو یوکرین کے اندر صحیح نشانے پر میزائل حملوں کے لیے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اہداف پر سٹیلائٹ کے ذریعے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے، جس میں بیرونی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے والے بھی شامل ہیں۔

یوکرینی عہدیدار نے بتایا کہ روس اور چین کے درمیان یوکرین کے علاقے کی سیٹلائٹ نگرانی کر کے اسٹریٹجک اہداف کی نشان دہی اور انہیں مزید جانچنے کے لیے اعلیٰ سطح کے تعاون کے شواہد موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حالیہ مہینوں میں دیکھا ہے یہ نشانہ بننے والے مقامات غیرملکی سرمایہ کاروں کی ملکیت ہیں۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی اور دیگر عہدیداروں نے کہا تھا کہ مغربی زیکرپٹیا ریجن میں اگست میں روسی میزائل حملے میں امریکی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس حملے میں 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

زیلنسکی نے اپریل میں ایک بیان میں کہا تھا کہ چین کی جانب سے روس کو اسلحہ اور بارود فراہم کیا جا رہا ہے اور ہماری حکومت کے پاس خفیہ اطلاعات ہیں کہ  چین روس کے اندر اسلحہ تیار کر رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول