Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین میں زیرِ تعمیر پل گرگیا، 12 ہلاک، 4 لاپتہ

Share It:


چین کے صوبے چنھگائی میں ایک ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ اچانک گر گیا۔

حادثے کے نتیجے میں اب تک 12 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جبکہ 4 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پل کی تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی ڈھانچہ ٹوٹ کر سیدھا دریا میں جا گرا۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت تعمیراتی مقام پر 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موجود تھے۔ ابتدا میں ہلاکتوں کی تعداد 7 بتائی گئی تھی لیکن بعد ازاں یہ تعداد بڑھ کر 12 تک جا پہنچی، جبکہ 4 افراد کے بارے میں اب بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول