Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین کا تائیوان کے سمندر میں کینیڈا اور آسٹریلیا کے جنگی جہازوں کی آمدورفت پر اظہار مذمت

Share It:



بیجنگ:

پیپلزلبریشن آرمی نے کہا ہے کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کا ایک جنگی جہاز حساس علاقے تائیوان کے پانیوں سے گزر رہا تھا، جس کا چینی فورسز نے پیچھا کیا اور اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی خطے کی کمانڈ نے کہا کہ مذکورہ جہاز کینیڈا کا فریگیٹ ویل دے کیوبیک اور آسٹریلیا کا گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر برسبین تنازع پیدا کرنے اور اشتعال انگیزی میں مصروف تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ چینی فضائی اور بحری فورسز نے دونوں جہازوں کا پیچھا کیا اور خبردار کرتے ہوئے موثر جواب دیا۔

چینی فوج نے کہا کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کی کارروائیاں غلط پیغام ہے اور یہ کارروائیاں خطے کی سلامتی کے لیے خطرات میں اضافہ کررہی ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا یا آسٹریلیا کی مسلح افواج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اس مشن پر پہلے ہی رپورٹ دی تھی۔

تائیوان کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی سمندر میں ہونے والی سرگرمی پر گہری نظر ہے، ضرورت کے مطابق فضائی اور بحری افواج کو روانہ کیا جاتا ہے تاکہ اس آبی راستے کی سلامتی اور استحکام  یقینی بنایا جا سکے۔

خیال رہے کہ امریکی بحریہ اور کینیڈا، برطانیہ اور فرانس جیسے اتحادی ممالک جہاز اس آبنائے سے گزرتے ہیں، جس سے وہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ قرار دیتے ہیں لیکن تائیوان کو اپنا خطہ سمجھنے والا چین اس سمندر راستے کو بھی اپنا حصہ سمجھتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول