Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین کے بحری جہاز پر جدید الیکٹرو میگنیٹک ٹیکنالوجی سے جنگی جہازوں کی کامیاب پروازیں

Share It:


چین کے الیکٹرو میگنیٹک لانچر سے لیس طیارہ براد بحری جہاز ’فوجیان‘ پر لڑاکا طیاروں کے الیکٹرو میگنیٹک لانچر (EMALS) کے ذریعے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے کامیاب تجربے نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اپنے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان کی انقلابی ایجاد سے سامان حرب کی تیاری میں اپنی انفردیت کو برقرار رکھا۔

چینی فوج کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں تین مختلف جہاز جدید ترین J-35T سٹیلتھ فائٹر جیٹ، J-15T لڑاکا طیارہ اور KG-600 ارلی وارننگ ایئرکرافٹ نمایاں ہیں۔

حکام کے مطابق یہ تمام جہاز فوجیان کے ڈیک سے الیکٹرو میگنیٹک لانچر کے ذریعے کامیابی سے اڑان بھرنے اور واپس اترنے میں کامیاب رہے۔

چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا کہ فوجیان کا کامیاب تجربہ ملکی طیارہ بردار بیڑوں کی تعمیر اور توسیع میں ایک اہم سنگ میل ہیں۔

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ چین اپنے طیارہ بردار بحری جہازوں کو اب عملی طور پر جدید ترین آپریشنز کے قابل بنا چکا ہے۔

تجزیہ کاروں نے بتایا کہ EMALS ٹیکنالوجی کی بدولت لڑاکا طیارے زیادہ وزن اور ایندھن کے ساتھ پرواز کر سکیں گے، جس سے فوجیان کا آپریشنل دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔

اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چین کو مغربی بحرالکاہل کے دور دراز علاقوں تک اپنی رسائی بڑھانے کا موقع ملے گا۔

چینی سرکاری میڈیا نے اس پیش رفت کو خطے میں طاقت کے توازن پر گہرے اثرات ڈالنے والی کامیابی قرار دیا۔

ایک سابق سرکاری ایڈیٹر نے فوجیان کو "مغرب کے لیے ایک اور دھچکا” اور "چین کی انقلابی عسکری ترقی” کا مظہر قرار دیا۔

ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ فوجیان کے مکمل فعال ہونے کے بعد چین کو فضائی نگرانی، سمندری کنٹرول، زمینی اہداف پر حملوں، الیکٹرانک وارفیئر اور آبدوز مخالف کارروائیوں سمیت پانچوں بڑی صلاحیتیں حاصل ہو جائیں گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول