Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈالر کی قدر میں مسلسل 20 ویں روزمزید کمی

Share It:



کراچی:

اٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیز ٹو کو 5 نئی راہداریوں کے ساتھ توسیع دینے پر اتفاق، بیرونی ممالک سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کی امیدوں اور اچھے معاشی اشاریوں کے باعث جمعرات کو مسلسل 20ویں روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے اضافے، ایکسپورٹرز کی مستقبل کے لیے مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت جیسے عوامل سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 281روپے 50پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف 4 پیسے کی کمی سے 281روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کی کمی سے 283روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول