Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈراؤنے خواب زیادہ آنا اور موت کے درمیان تعلق کا انکشاف

Share It:

[ad_1]

ایک حیران کُن حالیہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ ہفتہ وار ڈراؤنے خواب مرنے کے خطرے میں تین گنا اضافے کا باعث ہو سکتے ہیں، خاص طور پر پر 70 سال کی عمر سے پہلے۔

حالیہ جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 183,000 بالغوں اور 2,400 بچوں پر مشتمل تحقیق میں پایا گیا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار ڈراؤنے خواب دیکھتے تھے، ان میں 70 سال سے پہلے موت کا خطرہ 3 گنا زیادہ پایا گیا۔ 

ایسے افراد میں ڈی این اے کی حفاظتی جِلد telomeres کی لمبائی بھی کم ملی جو خلیاتی بڑھاپے کا انڈیکیٹر ہے۔ 

ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب کے دوران کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کے جاری ہونے سے جسمانی اور دماغی نظام متاثر ہوتا ہے۔ نیند کا نظام متاثر ہو کر خلیاتی مرمت میں خلل ڈالتا ہے۔

علاوہ ازیں کئي مطالعات نے ڈراؤنے خواب اور ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری کے درمیان بھی تعلق ظاہر کیا ہے۔  متعدد مطالعات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈراؤنے خواب خلیاتی بڑھاپے کی رفتار تیز کر دیتے ہیں۔ 

رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈراؤنے خواب ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات اور کوششوں سے براہ راست منسلک ہیں۔ خاص طور پر نوجوانوں میں ایسے خواب خودکشی کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول