Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت پاکستان کے لیے عالمی ڈیجیٹل شراکت داری کا نیا باب

Share It:


ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل شراکت داری اور جدید ٹیکنالوجیز میں نمایاں  کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان نے کویت میں پانچویں جنرل اسمبلی کے دوران ‘ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او)’ کی صدارت سنبھال لی۔ اس اجلاس میں 16 رکن ممالک کے سینئر حکام ایشیا، افریقہ اور یورپ سے شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام  شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی سطح پر ڈیجیٹل تعاون، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی او ایک عالمی فورم ہے جو ممبر ممالک میں ڈیجیٹل معیشت، انفراسٹرکچر اور ڈیٹا گورننس کو فروغ دیتا ہے، ڈی سی او  میں  پاکستان کی قیادت عالمی ڈیجیٹل پالیسی میں ملک کی ساکھ مضبوط کرے گی۔

شزہ فاظمہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے ڈی سی او   کی صدارت قبول کرنا اعزاز کے ساتھ مشترکہ ذمہ داری کا بھی احساس دلاتا ہے، ہم ڈی سی او کے تعاون اور ڈیجیٹل شعبے میں شراکت  اور مستقبل میں متحد ہو کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل فورمز میں اپنی قیادت اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول