Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ

Share It:



لاہور:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ایک انٹریکٹو سیشن میں شرکت کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک فوج کے کردار، تعلقات عامہ، سیکیورٹی چیلنجز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر روشنی ڈالی۔

کنیرڈ کالج کی فیکلٹی اور طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے معلوماتی اور رہنمائی پر مبنی سیشن کو سراہا۔

سیشن کے دوران کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بھرپور داد دی۔ تقریب کے اختتام پر طالبات نے شہداء اور غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول