Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال بھی اچھا ہوجائے، مومنہ اقبال

Share It:



نامور پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں، کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کا کراچی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کراچی کی بہتری کے لیے مریم نواز کے شہر قائد میں موجودگی کی خواہش ظاہر کررہی ہیں۔

وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت بہتر ہے جس پر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے تو اس حوالے سے باقاعدہ لکھ پوچھا ہے کہ ’کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتادیں‘، کیوں کہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو کراچی بھی میرا ہی ہوا، اس لیے مجھے یہاں پر تھوڑے سے مسائل ہوجاتے ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا ’ان کو بھی بولیں کہ سمجھائیں کسی کو، ہماری تو کوئی سن نہیں رہا شاید آپ کی کوئی سن لیں‘۔

مومنہ اقبال نے جواب دیا ’بس پھر ایک مریم نواز ادھر بھی آجائیں تو شاید کراچی کا حال اچھا ہوجائے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں تاجروں سے ملاقات کے دوران کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے  کہا تھا کہ ’کچھ عرصے کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

کراچی کے تاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوتا تھا اور صارفین نے پیپلپزپارٹی اور مراد علی شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول